سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج 28 فروری کو مغرب کے بعد رمضان المبارک کا چاند تلاش کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے عوام کو ہدایت کی ہے چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔

Check Also

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل، عبرت کا پیغام دے دیا

حال ہی میں اینٹی ایجنگ انجیکشنز کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے مرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *