شادی کا جھانسا؛ یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(پبلک پوسٹ)یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ شادی کا جھانسا دے کر 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق حکام نے کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

قلعہ گجر سنگھ پولیس نے بتایا کہ ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی، جس کے بعد ملزم بابر لڑکی کو 2 سال تک شادی کا جھانسا دے کر زیادتی کرتا رہا۔

ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور اس نے تشدد بھی کیا۔ ملزم بابر کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین و بچوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Check Also

کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *