24 سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 27 مارچ کی رات شدت اختیار کرسکتا ہے۔ سسٹم کے زیراثر پنجگور، تربت، کیچ ، آواران، گوادر، پسنی اور اورمارڑہ میں بارش کا امکان ہے۔
جبکہ لسبیلہ، خاران، خضدار، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے۔ اسکے علاوہ کوئٹہ، بارکھان، نصیر آباد، لورالائی، زیارت، چمن اور پشین میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
اس دوران قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات اور مستونگ میں بھی بارش متوقع ہے۔ سسٹم کے زیراثر چترال، دیر، سوات، کالام اور شانگلہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
24 سے 29 مارچ تک کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ میں بارش متوقع ہے۔ ہری پور، مردان، نوشہرہ، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو میں بھی بارش متوقع ہے۔
اسکے علاوہ کرک، بنوں لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ میں بارش کا امکان ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان، بھکر، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور میں بھی بارش ہوسکتی ہے، ساہیوال، بہاولنگر، رحیم یار خان میں 25 سے 30 مارچ تک بارش متوقع ہے۔
جبکہ سسٹم کے زیراثر کراچی اور حیدرآباد میں 25 ،26 اور 28 ،29 مارچ کو بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، کشمور میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
THE PUBLIC POST