پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی یوم شہدائے پولیس پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کو سلام جنہوں نے اپنا خون دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، کسی ماں نے بیٹا، کسی بیوی نے سہاگ اور کسی بچے نے باپ کھو دیا تاکہ ہم سب محفوظ رہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر گلی کوچے کا امن کسی شہید کی آخری سانس کا نتیجہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے بیٹے شہید کروادیے اور ان بیٹوں کو جنہوں نے سر جھکانے سے انکار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس شہداء کا خون ہماری ریاست کی سب سے مضبوط اینٹ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہدا کا مشن جاری رہے گا ان کے خواب ہم پورے کریں گے، پولیس شہداء کا لہو ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم اسے کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

Check Also

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نےبھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا بے نقاب کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *