معصوم بچی زینب بتول نے اپنی ساری عیدی ایران اور لبنان کے جنگی متاثرین کے نام کردی

 رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی یاد میں عید کی خوشیاں قربان، بچی کی مثال قابلِ تقلید قرار

ڈونیشن کیمپ میں بچوں کی بڑی تعداد، عیدی، جمع پونجی اور سائیکلیں بھی عطیہ

 انسانی ہمدردی اور یکجہتی کی خوبصورت مثال سامنے آگئی

کراچی(پ-ر)ایک معصوم بچی زینب بتول نے انسانیت اور ہمدردی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ساری عیدی ایران اور لبنان کے جنگی متاثرین کے نام کر دی۔ بچی کی جانب سے عیدی کی مکمل رقم قائم کیے گئے ڈونیشن کیمپ میں جمع کروائی گئی، جس نے وہاں موجود افراد کو جذباتی کر دیا۔

بچی کے والد کے مطابق رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد زینب بتول شدید افسردہ تھی اور اس نے اپنی عید کی تمام خوشیاں رہبرِ معظم کے نام کرنے کا فیصلہ کیا۔ والد کا کہنا تھا کہ بچی نے خود اصرار کیا کہ اس کی عیدی جنگی متاثرین تک پہنچائی جائے تاکہ وہ بھی کسی حد تک مدد حاصل کر سکیں۔

ڈونیشن کیمپ میں ایک جذباتی منظر دیکھنے میں آیا جہاں چھوٹے چھوٹے بچے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔ کئی بچوں نے اپنی جمع پونجی، عیدی اور حتیٰ کہ اپنی سائیکلیں بھی بطور عطیہ جمع کروائیں، جس سے انسانیت، یکجہتی اور ہمدردی کا پیغام واضح طور پر سامنے آیا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات معاشرے میں احساسِ ذمہ داری اور انسان دوستی کو فروغ دیتے ہیں اور نئی نسل کو انسانیت کی خدمت کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے زینب بتول اور دیگر بچوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عمل پوری قوم کے لیے ایک مثال ہے۔

آخر میں منتظمین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگی متاثرین کی مدد کے لیے ڈونیشن کیمپ کا حصہ بنیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک امداد پہنچائی جا سکے۔

Check Also

کراچی: شارع فیصل پر ایف ٹی سی کی عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی کی مرکزی شاہراہ، شارع فیصل پر واقع ایف ٹی سی عمارت میں آگ بھڑک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *