راولپنڈی: زیادتی کی شکار 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ملزم گرفتار

راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود میں 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا اور میٹرک کی طالبہ حاملہ ہوگئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے 7 ماہ تک معاملے کو خاندان کی بدنامی کے ڈر سے چھپائے رکھا تاہم طعبیت خراب ہونے پر اُسے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُس کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تھانہ وارث شاہ نے والدہ کی درخواست پر ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کے والد سعودی عرب میں ملازمت کرتے ہیں اور اُسے بلال نامی شخص نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد ملزم بلال سجاد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونی والی بچی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

Check Also

ملک میں کتنے دن کا خام تیل اور ڈیزل موجود؟ تفصیل سامنے آگئی

وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb کو پیٹرولیم قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *