ایران میں کل سے تمام بینک کھولنے کا اعلان

ایران میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں تمام بینک کل سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایرانی شہر کاشان میں امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثر ہونے والے تاریخی ریلوے پل کی بحالی مکمل کر لی گئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مرمت اور تعمیرِ نو کے بعد پہلی ٹرین کل شام یحییٰ آباد کے تاریخی پل سے بحفاظت گزر گئی۔

ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی جانب سے کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔ اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ اگر کسی حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تو ان کے ذمہ دار صہیونی حکومت یا امریکا ہو سکتے ہیں۔

Check Also

اداکارہ رشمیکا مندانا 30 برس کی ہوگئیں، سالگرہ پر والد کی جانب سے بنگلے کا تحفہ

رشمیکا منڈانا 5 اپریل کو 30 برس کی ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *