پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے میڈیکل شعبے میں نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سینیئر اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، اسپیشلسٹ فزیوتھراپسٹ، سینیئر منیجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی آسامیوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد قومی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے 24 اپریل تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

Check Also

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی جانب سے وفاقی بجٹ کا خیر مقدم

رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز نے فنانس بل 2026-27 میں حکومت کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *