پولیس نے کراچی سے لاپتہ6 افراد کا سراغ لگا لیا، رپورٹ عدالت میں جمع

کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے 6 افراد کا سراغ پولیس نے لگا لیا اور رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ جمشید ٹاؤن تھانے کی حدود سے لاپتہ محمد آصف، سمیع اللّٰہ اور رضویہ سوسائٹی سے لاپتہ مجید، شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ جہانزیب گھر واپس آ چکے ہیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا ہے کہ گلشنِ اقبال سے لاپتہ ریما نے پسند کی شادی کر لی ہے، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے لاپتہ مسرت ایدھی ہوم میں موجود ہیں۔

پولیس رپورٹس اور درخواست گزاروں کے وکلاء کے اطمینان کے بعد عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *