امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدہ ممکن ہے: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ کسی بھی جامع معاہدے کے لیے امریکا کو ایران کے حقوق تسلیم کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آیا ہے، تاہم ماضی کے تجربات کی وجہ سے امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مذاکرات کے دوران امریکا کی جانب سے حملے بھی کیے گئے، جس سے اعتماد کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا سنجیدگی اور اخلاص کا مظاہرہ کرے تو ایران معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

Check Also

8 ویں منزل سے نیچے گرنے والی خاتون کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی

امریکا میں 21 سالہ خاتون ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 8 ویں منزل کی کھڑکی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *