کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر واقع ایک ہٹ میں جوئے کے بڑے اڈے کا انکشاف ہوا ہے،
جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خاتون سرغنہ سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ ماڑی پور پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں سٹہ آرگنائزر زبیدہ عرف ادیبہ بھی شامل ہے، جو مبینہ طور پر اڈے کی سرپرستی کر رہی تھی اور کراچی میں جوا سٹے کے حوالے سے مطلوب تھی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے نقد (ڈرا منی) اور جوئے سے متعلق دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
THE PUBLIC POST