وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑا پیکج،مفت باردانہ دینے کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے 6 ارب روپے مالیت کا باردانہ مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کے حساب سے فوری شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی، اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹرز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ فراہم کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ 3500 روپے فی من کے نرخ پر خریدی گئی گندم کی ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر کاشتکاروں کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گندم خریداری کے عمل کی نگرانی کیلئے صوبے میں اسٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ورک ود پنجاب گورنمنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا، جس کے تحت ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر افراد کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کے ذریعے 100 ارب روپے کے قرضوں کے اجرا کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے جبکہ 9 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز دینے کا ہدف رکھا گیا ہے، جن میں سے 20 ہزار کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کسان کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور صوبے میں زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔

Check Also

’’کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا‘‘، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کراچی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *