اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں ایران میں ایک اور شخص کو پھانسی

ایران کی سپریم کورٹ کے حکم پر ایک شخص کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں اس سزا پر عملدرآمد کی تصدیق کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجرم مہدی فرید حساس ادارے کے سول ڈیفنس یونٹ میں تعینات تھا اور اس نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خفیہ معلومات موساد کو فراہم کیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران مختلف عدالتوں نے مجرم کو سزائے موت سنائی، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو مکمل قانونی سہولتیں فراہم کی گئیں اور تمام عدالتی تقاضے پورے کرنے کے بعد سزا نافذ کی گئی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں بھی ایران میں احتجاجی مظاہروں اور جاسوسی کے الزامات کے تحت مزید سزائے موت پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے، جبکہ بعض خبروں کی ایرانی عدلیہ نے تردید بھی کی ہے۔

Check Also

انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *