شہریوں کے لیے خوشخبری عیدالاضحیٰ پر طویل چھٹیوں کا امکان

ملک میں عیدالاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخوں اور تعطیلات کے حوالے سے ابتدائی تخمینے سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ذوالحج 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے 17 مئی 2026 کو متوقع ہے، اگر اس روز چاند نظر آ جاتا ہے تو یکم ذوالحج 18 مئی بروز پیر ہوگی،عیدالاضحیٰ 27 سے 29 مئی (بدھ تا جمعہ) کے دوران منائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اگر 17 مئی کو چاند نظر نہ آئے اور مہینہ 30 دن کا مکمل ہو تو ذوالحج کا آغاز 19 مئی سے ہوگا ، اس صورت میں عیدالاضحیٰ 28 سے 30 مئی (جمعرات تا ہفتہ) کے درمیان متوقع ہے۔

سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تجویز کی گئی ہیں  تاہم چاند کی حتمی رویت کے مطابق ان تاریخوں میں ردوبدل ممکن ہے۔

 برآں  اگر تعطیلات کو ہفتہ اور اتوار (30 اور 31 مئی) کے ساتھ ملا دیا جائے تو شہریوں کو پانچ روزہ طویل تعطیلات میسر آ سکتی ہیں  جبکہ تعطیلات ایک دن قبل شروع ہونے کی صورت میں یہ دورانیہ چھ دن تک بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخوں کا اعلان چاند کی رویت کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

Check Also

سندھ میں بارش کا امکان،کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

سندھ کے چند اضلاع میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *