آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح-2 میزائل کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر

آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی سطح پر تیار کردہ فتح-2 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا، جس کی تصدیق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کی ہے۔

بیان کے مطابق میزائل جدید ایوی اونکس اور جدید نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جبکہ تجربے کا مقصد تکنیکی صلاحیتوں کی توثیق اور درستی کے نظام کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق میں مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کو بھی پرکھا گیا۔ اس موقع پر اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران سمیت سائنسدان اور انجنیئرز بھی موجود تھے۔

فوجی قیادت نے فتح سیریز کے اس مقامی میزائل کی کامیاب تربیتی مشق کو سراہتے ہوئے شریک اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی تعریف کی۔ صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم نے بھی کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Check Also

ٹرمپ چاہتے ہیں ایران مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے تو یہ نہیں ہوگا،وینڈی شرمین

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *