مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ 100 سے زائد گاڑیاں بھی جل گئیں۔

ڈی سی مستونگ کے مطابق آگ گزشتہ روز صبح 10 بجے لگی تھی ، 10 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، گودام میں ایل پی جی سلینڈرز، ایندھن، کیمیکل، خشک میوے، کپڑے اور ٹائرز موجود تھے۔

ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ایل پی جی باؤزر اور گیس سلینڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے، آگ میں جھلس کر 35 افراد زخمی ہوئے اور 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔

دوسری جانب ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *