کراچی میں کار سوار نوجوان کے اغوا کا واقعہ، ملیر کینٹ کے قریب سے بازیاب

کراچی: کراچی کے علاقے واٹر پمپ چورنگی کے قریب کار سوار 24 سالہ نوجوان عبید کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے نوجوان کو ملیر کینٹ سے بازیاب کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق واقعہ رات ڈھائی بجے کے قریب یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار ملزمان نے نوجوان کو روک کر اغوا کیا۔

مغوی نوجوان کے والد نے تھانے پہنچ کر واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے ناکہ بندی شروع کردی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے رات گئے ملیر کینٹ کے علاقے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کراتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی جو موٹرسائیکل پر ان کے ہمراہ تھے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، واقعہ لین دین کے تنازع کا نتیجہ ہے یا نوجوان کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Check Also

نوجوان باکسر شیر باز مری نےعالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بلوچستان کے نوجوان باکسر شیر باز مری نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *