بنوں میں دہشتگردی کے دو بڑے منصوبے ناکام

بنوں میں پولیس نے دہشتگردی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مجموعی طور پر 150 کلوگرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بنوں میرانشاہ روڈ پر بکاخیل کے قریب پل کے نیچے بارود سے بھرے دو ڈرم نصب کیے تھے۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد ناکارہ بنا کر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

دوسری کارروائی تحصیل ککی میں کی گئی، جہاں تھانہ ککی کے مرکزی دروازے کے ساتھ نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *