پولیس سے مدد مانگنے کے اگلے ہی دن 3 بچوں کی ماں قتل

پولیس سے ایمرجنسی کال پر مدد مانگنے کے بعد اگلے ہی روز تین بچوں کی ماں کو دردناک طریقے سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 54 ڈبلیو بی میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں والد نے 3 افراد کے ساتھ مل کر 3 بچوں کی ماں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا کہ مقتولہ کے کسی سے ناجائز مراسم ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی محمد اشرف اور پولیس نفری موقع پر پہنچی اور قتل کے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کو پہلے سے شک تھا کہ اسے قتل کردیا جائے گا اور اسی لیے اس نے کل پولیس 15 پر کال بھی کی تھی۔ اہل محلہ کے کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ ٹھینگی سے معززین علاقہ اپنی ضمانت پر مقتولہ کو تھانہ سے لائے تھے۔

Check Also

فراز الرحمن کاگرین ویلی پروجیکٹ اور دعا بلڈرز سے اظہار لاتعلقی

کراچی(پبلک پوسٹ)دعا بلڈرز کے تعمیراتی پروجیکٹ گرین ویلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *