بھارت: اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کیلئے بھائی قبر سے بہن کا ڈھانچہ نکال کر بینک پہنچ گیا

بھارتی ریاست اُڑیسہ میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک غریب قبائلی شہری جیتو منڈا کو اپنی مرحوم بہن کلرا منڈا کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھانا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کلرا منڈا کا انتقال دو ماہ قبل ہوا تھا۔ جیتو منڈا نے اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکالنے کی کوشش کی، تاہم بینک حکام نے ادائیگی کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر قانونی دستاویزات طلب کیں۔

متاثرہ شخص کے مطابق، بارہا آگاہ کرنے کے باوجود بینک عملہ اکاؤنٹ ہولڈر کی موجودگی پر اصرار کرتا رہا۔ شدید مجبوری کے باعث اس نے بہن کی قبر کھود کر باقیات نکالیں اور تقریباً تین کلومیٹر دور بینک پہنچا تاکہ اپنی بات کا ثبوت پیش کر سکے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام نے نوٹس لیا۔ پولیس نے جیتو منڈا کو رقم کے حصول میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، جبکہ باقیات کو دوبارہ تدفین کر دیا گیا۔

Check Also

انوپم کھیر کو اشوکا ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو ان کی فنی خدمات کے باعث اشوکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *