ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اسی طرح کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پاڑہ چنار اور کرم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Check Also

وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات،پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *