کراچی: ماڈل کالونی میں نوجوان کی پراسرار خودکشی، دو روز بعد گھر سے لاش برآمد

ملیر ماڈل کالونی امیر آباد گلی نمبر ایک میں 32 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جس کی لاش دو روز بعد گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی۔

پولیس زرائع کے مطابق متوفی کی شناخت انصار احمد ولد اسرار احمد کے نام سے ہوئی جو اپنے والد کے ساتھ کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق انصار احمد کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کا تین سالہ ایک بیٹا بھی ہے۔

ہیڈ محرر ملک اتفاق کے مطابق متوفی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ متوفی اپنی اہلیہ کو بدھ کے روز میکے چھوڑ کر آیا تھا۔

متوفی کی بیوی کے بیان کے مطابق میاں بیوی کے درمیان کسی قسم کا جھگڑا نہیں تھا تاہم انصار احمد گزشتہ کچھ دنوں سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار دکھائی دے رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے، لاڑکانہ کے نوابوں کو عوام پر پیسہ لگنا ہضم نہیں ہو رہا، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *