کے الیکٹرک کا سائٹ ایریا میں بجلی چوری اور کنڈوںکے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا اعلان

K-Electric نے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی زون سائٹ ایریا میں بجلی چوری اور کنڈوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طحہٰ نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اور نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں میں مختلف سرکاری اداروں کی مشترکہ حدود ہونے کے باعث خرابیوں کے حل میں تاخیر ہوتی ہے، تاہم اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ غیر قانونی بجلی کنکشنز اور بجلی چوری کے مستقل خاتمے کے لیے ادارہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ سائٹ ایریا سمیت صنعتی زونز میں بجلی کی فراہمی کو مستحکم اور شفاف بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Check Also

آغا خان پنجم کا اسماعیلی برادری کو اتحاد اور پرامن بقائے باہمی کا پیغامپرنس شاہ رحیم الحسینی کا منصب سنبھالنے کے بعد گلگت کا پہلا دورہ، دیدار کے لیے خصوصی انتظامات

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس شاہ رحیم الحسینی نے پاکستان میں اسماعیلی برادری پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *