کراچی: فٹ پاتھ پر سوئے شخص کو اینٹیں مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش سوتے ہوئے رفیق پر اینٹوں سے حملہ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

کراچی کے علاقے کورنگی میں فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے شخص کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی صبح کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے ایک تشدد زدہ لاش ملی تھی، جس کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی۔

عوامی کالونی تھانے کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی، جس کی مدد سے قتل کے مرکزی ملزم اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ کورنگی سنگر چورنگی سے گزر رہا تھا، جہاں اس نے رفیق کو فٹ پاتھ پر سوتے دیکھا۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے سوتے ہوئے رفیق پر اینٹ سے حملہ کیا اور متعدد بار اینٹیں مار کر اسے قتل کردیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی ہاشم کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتول کے بھائی ہاشم کے مطابق رفیق ذہنی طور پر کمزور تھا اور شدید گرمی کے باعث اکثر گھر سے باہر فٹ پاتھ پر جاکر سوجاتا تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Check Also

انمول عرف پنکی گردوں کی تکلیف کے باعث ایس آئی یو ٹی منتقل کی جائے گی کراچی پولیس سے خصوصی اسکواڈ، لیڈی پولیس اور اے پی سی طلب

کراچی میں منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو گردوں کی تکلیف کے باعث سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *