بنگلا دیش میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی ’ ڈونلڈ ٹرمپ‘ نامی بھینس کو عیدالاضحیٰ پر قربانی سے بچا کر ڈھاکہ کے قومی چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا۔ بھورے رنگ اور منفرد بالوں کی بناوٹ کی وجہ سے لوگ اس بھینس کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہ قرار دے رہے تھے، جس کے بعد اس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
تقریباً 700 کلو وزنی اس بھینس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے لگی، جس سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکام نے آخری وقت میں جانور خرید کر اسے قومی چڑیا گھر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھینس کے مالک ضیاء الدین مردھا کا کہنا ہے کہ اس کا نام ان کے بھائی نے مذاق میں ’ ڈونلڈ ٹرمپ‘ رکھ دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ البینو نسل کی بھینسیں جنوبی ایشیا میں بہت کم پائی جاتی ہیں اور عموماً نرم مزاج ہوتی ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق بھینس کو خصوصی حصے میں رکھا گیا ہے تاکہ شہری محفوظ انداز میں اسے دیکھ سکیں۔
THE PUBLIC POST