کراچی۔ شاہ فیصل ٹاؤن کے چیئرمین گوہر خٹک کی قیادت میں بلال کالونی سیکٹر D میں واقع تاریخی بلال فرینڈز کرکٹ گراؤنڈ کو مکمل بحالی کے بعد نوجوانوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔
مذکورہ گراؤنڈ جو ماضی میں کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کے کھڑے پانی کے باعث کھیل کے قابل نہیں رہا تھا، اب جدید سہولیات اور مصنوعی لائٹس سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین گوہر خٹک کی خصوصی نگرانی میں صفائی، لیولنگ اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا، جس کے بعد گراؤنڈ ایک مرتبہ پھر کھیلوں کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں بلاول فرینڈز کرکٹ کلب کے سابقہ کپتان کریم بخش کے مبارک ہاتھوں سے فیتہ کاٹا گیا۔اس موقع پر یو سی چیئرمین سلمان خان اور وارڈ ٹو کے کونسلر زاہد گل بھی موجود تھے، جبکہ علاقے کے نوجوانوں اور اسپورٹس کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے خوشی کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران وارڈ ٹو گلزار کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کونسلر زاہد گل نے ٹاؤن چیئرمین گوہر خٹک و یو سی چیئرمین سلمان خان کو خصوصی تحفہ بھی پیش کیا اور ان کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹاون چیئرمین کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول فرینڈز کرکٹ گراؤنڈ ماضی میں کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی نرسری رہا ہے اور اس کی بحالی سے ایک بار پھر کھیلوں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

اس موقع پر ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا جس میں بلال فرینڈز کرکٹ کلب دلچسپ مقابلے کے بعد شاہ فیصل ٹاؤن کے ڈائریکٹر ا لیون کو ایک رن سے شکست دے دی۔
THE PUBLIC POST