کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس سابق آئی جی سندھ سمیت 10 ملزمان طلب

کراچی:صوبائی اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سابق آئی جی سندھ سمیت 10 ملزمان کو طلب کرلیا۔

عدالت نے کیس کے حوالے سے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 10 ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے اور ملزمان کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جب کہ عدالت نے غیر حاضری کی صورت میں قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

مقدمے کے ملزمان میں ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن، سابق ایس ایس پی تنویر احمد طاہر و دیگر شامل ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر پولیس ملازمین کی تنخواہوں میں غیر قانونی کٹوتیوں کا الزام ہے، جس میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔

ملزمان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں میں خورد برد اور سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں بھی کی گئیں۔ اے جی سندھ کے حکام سے مبینہ ملی بھگت کرکے تنخواہوں میں کٹوتیاں کی جاتی تھیں۔

Check Also

کورنگی نمبر 5 میں جان لیوا موٹرسائیکل حادثے کی حقیقت سامنے آگئی، ریسنگ اور اسٹنٹ بازی نے نوجوانوں کو نگل لیا

عید پر خالی سڑکوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوانوں نے موٹرسائیکل کو فل اسپیڈ پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *