اہلِ خانہ کی ڈاکٹر ماہ نور کی ہراسگی و رشتے سے انکار کی خبروں کی تردید

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور کے اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ ان سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں صداقت نہیں۔

اہلِ خانہ نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ماہ نور کو ہراساں کیے جانے اور رشتے سے انکار کی خبروں کی تردید کر دی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مختلف وجوہات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور کے واقعے سے متعلق اب تک ہماری طرف سے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

متاثرہ ڈاکٹر کے خاندان کے افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے سول اسپتال کوئٹہ میں تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے عبدالرازق ترکئی کی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ تیزاب گردی کے دوران ڈاکٹر ماہ نور کی مدد کو پہنچنے والا نوجوان عبدالرازق حقیقی ہیرو ہے۔

وزیرِ داخلہ بلوچستان ہفتے کی دوپہر سول اسپتال میں تیزاب سے جھلس کر زخمی ہونے والے عبدالرازق ترکئی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے عبدالرازق کی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی۔

Check Also

قومی اقتصادی سروے پیش،کئی شعبوں میں معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پورے سال کی مالی کارکردگی پر مبنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *