گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا اختیار بلاول بھٹو کو سونپ دیا گیا

کراچی: گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر نیر حسین بخاری نے کی۔

اجلاس میں حالیہ گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارلیمانی پارٹی نے اس جانب سے اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

اجلاس میں اظہار کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی شاندار انتخابی مہم کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو گلگت بلتستان میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سازی سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار انہیں سونپ دیا۔

پارلیمانی پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ تمام اراکین کو قبول ہوگا۔

Check Also

شراب برآمدگی کیس: شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان 8سال بعد بری

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ضیاء الدین اسپتال میں شراب برآمد ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *