منگھو پیر میں واٹر ٹینکر کی لاپرواہی،7 سالہ عارف جاں بحق، والد کا انصاف کا مطالبہ

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 7 سالہ معصوم بچہ عارف جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق بچے کے والد کے مطابق عارف کی والدہ تین سال قبل انتقال کرچکی تھیں اور وہ دو بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔

والد نے بتایا کہ واٹر ٹینکر گلی میں پانی فراہم کرنے کے بعد واپس جا رہا تھا، اسی دوران ریورس کرتے ہوئے ٹینکر نے عارف کو کچل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینکر ڈرائیور نے کان میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی، جس کے باعث وہ لوگوں کے شور اور آواز دینے کے باوجود نہ رک سکا۔

واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر والے چند پیسوں کی لالچ میں معصوم بچوں کی جانیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ڈرائیور کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

Check Also

قائداعظم کی تصویر کرنسی نوٹوں سے ہٹا دینی چاہیے، معروف اداکار شہزاد نواز

کراچی: معروف اداکار شہزاد نواز نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں پاکستانی کرنسی نوٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *