تیل کی قیمت میں بڑی کمی، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔

امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ برطانوی برینٹ خام تیل 82 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا مربن تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لیے کھل چکی ہے جس کے بعد جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، ایران امریکا معاہدے کے بعد اب پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں حتمی فیصلہ حکومت کرے گی، امید ہے عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

Check Also

محکمہ خزانہ کا ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *