کراچی(پبلک پوسٹ)دعا بلڈرز کے تعمیراتی پروجیکٹ گرین ویلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے جس میں معروف کاروباری شخصیت فراز الرحمان نے ننے گرین ویلی بائے فراز الرحمان اور دعا بلدر اینڈ ڈویلپرز سے مکمل علیحدگی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف بزنس لیڈر، پاکستان بزنس گروپ کے بانی اور سابق چیئرمین کاٹی فراز الرحمن نے آج ایک اہم وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے گرین ویلی از فراز الرحمٰن اور دعا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز سے مکمل علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام، میڈیا، صارفین اور تمام دوستوں کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا ان دونوں اداروں یا منصوبوں سے اب کوئی تعلق باقی نہیں رہا۔ یہ وضاحت اس لیے ضروری ہے تاکہ کسی بھی فرد کو گمراہ کن تاثر یا اعتماد میں لے کر سرمایہ کاری پر مجبور نہ کیا جائے۔
فراز الرحمٰن نے کہا کہ ماضی میں کچھ مفاہمتی بات چیت ہوئی تھی جس کی بنیاد پر ان کا نام اس پروجیکٹ سے منسلک ہوا، تاہم اب تمام معاہدے، تعلقات اور وعدے یکسر ختم ہو چکے ہیں۔ اس وقت گرین ویلی یا دعا بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی کسی بھی سرگرمی، منصوبے یا مارکیٹنگ میں ان کی کوئی شمولیت نہیں۔ جو بھی فرد یا سرمایہ کار اب اس پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گا، وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہو گا اور اس حوالے سے فراز الرحمٰن کا کوئی تعلق یا جوابدہی نہیں ہو گی۔
فراز الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ اصولوں، شفافیت، اور عوامی اعتماد کی بنیاد پر کاروباری فیصلے کرتے ہیں، اور یہ اعلان اسی اخلاقی جذبے کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی کو ان کے نام کے ساتھ وابستہ منصوبے سے متعلق کسی قسم کی غلط فہمی یا اعتماد کی بنیاد پر نقصان نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی توانائیاں ان منصوبوں پر صرف کریں گے جو قومی فلاح، صنعتی ترقی اور نوجوانوں کے روزگار میں حقیقی کردار ادا کر سکیں، اور وہ آئندہ بھی سچائی اور دیانت کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی توانائیاں ان منصوبوں پر صرف کریں گے جو قومی فلاح، صنعتی ترقی اور نوجوانوں کے روزگار میں حقیقی کردار ادا کر سکیں، اور وہ آئندہ بھی سچائی اور دیانت کے اصولوں پر کاربند رہیں گے۔یہ اعلامیہ اُن تمام افراد کے لیے رہنمائی ہے جو فراز الرحمٰن سے منسلک کسی پروجیکٹ یا کمپنی میں دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ وہ مکمل معلومات کی بنیاد پر فیصلے کریں۔