باجوڑ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، شہری جاں بحق، اسکول چوکیدار سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی

باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں ایک سویلین شہری جاں بحق جب کہ ایک سکول چوکیدار سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Check Also

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعدبیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *