پبلک ٹرانسپورٹ بند، شہری مہنگے سفر پر مجبور چنگچی رکشہ اور آن لائن سروسز کے کرایوں میں اضافہ

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت پیدا ہوگئی، جس کا براہِ راست اثر شہریوں پر پڑا۔ بسیں اور ویگنیں نہ ہونے کے باعث آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز اور چنگچی رکشوں پر دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نے پرائیویٹ گاڑیاں چلانے والوں کی چاندی کر دی، جبکہ روزانہ سفر کرنے والے شہری مہنگے کرایوں اور سفری مشکلات سے دوچار ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے لیے تاحال کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ای چالان، بھاری جرمانوں اور دیگر مطالبات کے حق میں جمعے کو بھی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر حاجی تواب خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوران ڈیڈلاک برقرار رہا، جس کا کوئی معنی خیرنتیجہ نہیں نکل سکا، لہٰذا جمعے کو بھی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رکھی جائے گی۔

Check Also

کرنٹ لگ جائے تو کیا کریں؟ وہ 4 فوری اقدامات جو کسی کی جان بچا سکتے ہیں

بجلی کا کرنٹ لگنا ایک ایسا خطرناک حادثہ ہے جس کی وجہ سے ہر سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *