شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات معاشرے کیلئے زہر قاتل ہیں اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے دور رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ “انمول” نے معاشرے میں زہر پھیلانے کی کوشش کی، تاہم نوجوانوں کو مثبت اور مفید سرگرمیوں کی جانب آنا ہوگا کیونکہ منشیات صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان کو تباہ کردیتی ہیں۔
حیدرآباد میں پنک اسکوٹی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سندھ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین میں مفت اسکوٹیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنک اسکوٹی اسکیم کے تحت میرٹ کی بنیاد پر خواتین میں اسکوٹیاں تقسیم کی جارہی ہیں تاکہ انہیں تعلیم، ملازمت اور روزمرہ آمد و رفت میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے تاکہ انہیں منفی سرگرمیوں اور منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جاسکے۔
THE PUBLIC POST