سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی حراست سے رہا، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ ‘گلوبل فریڈم فلوٹیلا’ میں سوار سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی حراست سے رہا کر دیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں کہا کہ انسانی امداد لے جانے والے مشن کے دوران گرفتار کیے گئے مشتاق احمد کی رہائی عمل میں آ چکی ہے۔

اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر کی رہائی اور وطن واپسی کے عمل میں تعاون پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، جبکہ یونانی حکام کی جانب سے کریٹ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو بھی سراہا۔

دوسری جانب مشتاق احمد نے اپنی رہائی کے بعد بیان میں الزام عائد کیا کہ انہیں عالمی پانیوں سے اغوا کیا گیا۔ انہوں نے اسرائیلی حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

یہ واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

Check Also

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *