کیا ارشد ندیم کو اعلان کردہ تمام انعامات ملے؟ اولمپک چیمپیئن نے سچ بتا دیا

جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد انعامات کے اعلانات سے متعلق حقائق سامنے لے آئے۔

ارشد ندیم نے پریس اولمپکس کے فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے پاکستان کا نام روشن کیا تھا جبکہ ان کے مدمقابل بھارتی اولمپک نیرج چوپڑا شکست کھا گئے تھے۔

اولمپکس میں شاندار فتح کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دیگر اداروں نے ارشد ندیم کو کروڑوں روپے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا جس میں پلاٹس بھی شامل تھے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم نے انعامات سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اعلان کردہ انعامات میں سے نقد انعامات وصول کر چکا ہوں البتہ پلاٹس سے متعلق اعلانات جعلی تھے۔‘‘

دیگر نوجوانوں کی ٹریننگ دینے کے سوال پر ارشد ندیم نے واضح کیا کہ ’’نئے آنے والے نوجوانوں کو ٹریننگ میرے کوچ سلمان بٹ ہی دیتے ہیں کیونکہ میری ساری توجہ خود پر ہے تاکہ آئندہ ایونٹس پر بھرپور کھیل پیش کر سکوں۔‘‘

Check Also

پاکستان سے شکست کے بعد فیلڈ مارشل کا نام سنتے ہی مودی چھپ جاتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی شکست …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *