کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *