کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ریلوے کو یومیہ 24 لاکھ کا نقصان

کوئٹہ(پبلک پوسٹ)کوئٹہ سے نو روز بعد بھی ٹرین سروس بحال نہ ہوسکی، ٹرین بندش کے سبب ریلوے کوئٹہ کو یومیہ 24 لاکھ روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ریلوے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریل چلانے کے لیے سیکیورٹی حکام کی جانب سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی، سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین سروس چلائی جاسکے گی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی بندش کی وجہ سے ریلوے کوئٹہ کو روزانہ اپ اینڈ ڈاؤن 24 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے، ریلوے ریزرویشن پر لوگوں کی نشستوں کی فراہمی کے حوالے سے بھی بازپرس ہورہی ہے۔

Check Also

حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد ((پبلک پوسٹ)) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پاکستان سیٹیزن شپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *