کراچی: دوپٹہ جلنے پر کمسن ملازمہ کو استری سے جلادیا گیا، میاں بیوی گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سال کی لڑکی پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوپٹہ جلنے پر مالکن نے گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ کو استری سے جلایا، متاثرہ بچی کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Check Also

پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج: اڈیالہ جیل کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *