طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں، الرٹ جاری کر دیا گیا

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے شمال مشرقی پنجاب کیلئے شدید موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی سے 13 مئی کے دوران مختلف اضلاع میں خطرناک موسم کا امکان ہے۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے سپر سیل بننے کی توقع ظاہر کی ہے جس کی وجہ سے موسم انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور، پتوکی، شیخوپورہ، اوکاڑہ، نارووال اور سیالکوٹ میں طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی ہو سکتے ہیں جبکہ تیز ہواؤں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

Check Also

یونان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

راولپنڈی: یونان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 40 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *