کراچی میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح سے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 148 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ ایئرپورٹ اولڈ ایریا 138.2، کیماڑی137، یونیورسٹی روڈ136.4، جناح ٹرمینل135، ڈی ایچ اے120 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد118، سُرجانی116.6، فیصل بیس115، گلشنِ معمار109.9، اور نارتھ کراچی میں 108.9 ملی میٹر بارش ہوئی، پی ایف بیس مسرور 86، کورنگی84.7، اورنگی ٹاؤن67.7 اور سعدی ٹاؤن میں 59.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *