پی ٹی آئی رہنماؤں کا دورانِ حراست مبینہ تشدد پر پولیس افسران کیخلاف عدالت سے رجوع

کراچی:تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دورانِ حراست مبینہ تشدد کے معاملے پر پولیس افسران کیخلاف مقدمہ اندراج کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں راجا اظہر اور فہیم خان نے فوجداری سے متعلق متفرق درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔

درخواست گزار کے وکیل منیب خٹک ایڈووکیٹ کے مطابق 8 فروری کو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے راجا اظہر اور فہیم خان کو پولیس حکام نے اغوا کیا۔ پولیس حراست میں درخواستگزاروں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ پولیس کا اقدام جرائم کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا پولیس افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے پولیس حکام کی رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ درخواست میں ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی کورنگی، ڈی ایس پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *