امریکا: معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 30 زخمی

امریکی ریاست میساچیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریاستی دارالحکومت بوسٹن سے امریکی حکام کے مطابق فال ریور کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 5 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد افراد کو کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کے دوران بچایا گیا، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

حماس کے حملے میں دنیا کا محفوظ ترین اسرائیلی ٹینک تباہ، 3 فوجی ہلاک 

شمالی غزہ میں حماس کی کارروائی میں اسرائیل کا دنیا کا محفوظ ترین تصور کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *