عدالت نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈبحال کرنے کے احکامات جاری کردیے

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

عدالتی حکم کے بعد ارشد خان کا شناختی کارڈ نادرا نے دوبارہ بحال کر دیا، نادرا ویریفکیشن بورڈ نے ارشد خان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کردی۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی کا کہنا ہے کہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی تصدیق کے مطابق ارشد اور اس کا خاندان پاکستانی شہری ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

خیال رہے کہ نادرا نے ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا تھا۔

Check Also

مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، ٹانک سے 4 پولیو ورکرز اغوا

پشاور: ضلع ٹانک میں پولیس ورکرز کے اغواء کے بعد مہمند میں پولیو ٹیم پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *