جعلی شناختی کارڈ کیس میں نادرا کے 3 افسر گرفتار ہو گئے

اسلام آباد: چکوال میں جعلی شناختی کارڈ کیس میں نادرا کے 3 افسر گرفتار ہو گئے۔

افغان شہری کو مبینہ طور پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحقیقات کے نتیجے میں درج مقدمے میں نامزد نادرا زونل بورڈ کے تین افسران گرفتار کر لیے گئے۔

افسران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد محمد نسیم، سینئر ایگزیکٹو راجہ تیمور اور انٹیلی جنس آفیسر سجید محمود شامل ہیں، جن کی قبل از گرفتاری ضمانتیں اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے خارج کر دیں۔

ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری محمد امین پہلے ہی گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں ہے جب کہ اس کی بعد از گرفتاری ضمانت بھی مسترد ہو چکی ہے۔ مقدمے کی مزید تفتیش ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کر رہا ہے۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *