ڈفینس راحت پارک کے قریب ڈیلیوری رائیڈر کوٹکر مار کر فرار ہونے والا مفرور ڈرائیور گرفتار

کراچی کے علاقے ڈفینس راحت پارک کے قریب فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا مفرور کار ڈرائیور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمان کے مطابق واقعہ 10 مئی کو پیش آیا تھا، جب تیز رفتاری کے باعث کار ڈرائیور اپنی گاڑی کو قابو نہ رکھ سکا اور فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے رائیڈر ذیشان کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں رائیڈر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ملزم کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اسی روز تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کردی گئی ہے، جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Check Also

کراچی میں دانستہ معمولی جھگڑوں کی آڑ میں وارداتیں کرنے والا گروہ سرگرم

کراچی: شہر قائد میں جان بوجھ کر معمولی جھگڑے کرنے کی آڑ میں لوٹ مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *