نادیہ خان ویمن فٹبال میں زیادہ گول کرنے والی پلیئر بن گئیں

لاہور: نادیہ خان پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والی پلیئر بن گئیں۔

گزشتہ روز فیفا سیریز کے میچ میں نادیہ خان نے اپنے کیرئیر کا چھٹا گول سکور کیا تھا، 57ویں منٹ میں ہونے والے گول کی بدولت نادیہ خان نے حاجرہ خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس حوالے سے نادیہ خان نے بتایا کہ میچ کے دوران پتہ نہیں چلا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ ریکارڈ بنا دیا ہے، مجھے اپنی اور اپنی پوری ٹیم کی کارکردگی پر بہت فخر ہے، جو گول سکور کیا تھا وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا نتیجہ تھا۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *