ہالی وڈ اداکار میل گبسن اور انکی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

ہالی وڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل الگ ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ دونوں کا 8 سالہ بیٹا بھی ہے جس کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔

سابق جوڑے نے پیپلز میگزین کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا ‘اگرچہ ہماری زندگی میں اس باب کو ختم کرنا افسوسناک ہے، لیکن قدرت نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے اور اپنے بیٹے کے لیے ہم سب سے بہترین والدین بن کر رہیں گے۔’

واضح رہے کہ اداکار گبسن نے پہلے رابن ڈینس مور سے شادی کی تھی تاہم بدقسمتی سے 26 سال چلنے والی یہ شادی 2006 میں ختم ہوگئی تھی۔

Check Also

اداکاری کم عمری میں ایک تفریح تھیاب میں بڑی ہوچکی ہوں:کومل عزیز

پاکستانی اداکارہ و کاروباری شخصیت کومل عزیز نے اداکاری کو اپنی کم عمری میں تفریح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *