نبیل عباس نے پاکستان آئیڈیل کا حصہ بننےکی دلچسپ کہانی سنادی

پاکستان آئیڈل میں اپنے سروں سے داد سمیٹنے والے نبیل عباس نے پروگرام کا حصہ بننے کی دلچسپ کہانی سنا دی۔

جیو پوڈ کاسٹ میں نیبل عباس نے شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کا جواب دیا اور اپنی کہانی سنائی۔

نبیل عباس نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد سے محنت کررہا ہوں، رئیل اسٹیٹ سے گزشتہ 2 سال سے منسلک ہوں، بچپن سے گانے کا شوق تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، کام کے سلسلے کی وجہ سے ملتان روزانہ آتا ہوں، میرے باس نے مجھے بولا گھر کیوں جارہے ہوں، صبح پاکستان آئیڈیل کا آڈیشن ہے تو میں دوبارہ ملتان کیلئے روانہ ہوگیا۔

نبیل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ آڈیشن سے قبل میری کوئی تیاری نہیں تھی، صبح 8 بجے پہنچا تو لوگ لائن میں لگے تھے اور سب اپنی تیاری کررہے تھے۔

Check Also

ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کوعمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *